ہفتہ 10 اکتوبر 2026 - 11:28
بلتستان؛ نسیمِ قرآن کے عنوان سے پروقار محفل کا انعقاد

حوزہ/جامع مسجد غندوس، کھرمنگ خاص بلتستان پاکستان میں نسیمِ قرآن کے عنوان سے حفظِ قرآن کا عملی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس کی صدارت شیخ یوسف نے کی، جبکہ میرواعظ و امام جمعہ غندوس کھرمنگ بلتستان حجت الاسلام سید علی عباس رضوی نے اس بابرکت پروگرام میں شرکت خطاب بھی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع مسجد غندوس، کھرمنگ خاص بلتستان میں نسیمِ قرآن کے عنوان سے حفظِ قرآن کا عملی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس کی صدارت شیخ یوسف نے کی، جبکہ میرواعظ و امام جمعہ غندوس کھرمنگ بلتستان حجت الاسلام سید علی عباس رضوی نے اس بابرکت پروگرام میں شرکت خطاب بھی کیا۔

بلتستان؛ نسیمِ قرآن کے عنوان سے پروقار محفل کا انعقاد

اس روح پرور محفل میں بچوں نے حفظِ قرآن کا عملی مظاہرہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ شرکاء نے بچوں کی بہترین تربیت، قرآنِ کریم سے محبت اور دینی تعلیم و تربیت کے اس خوبصورت اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

آغا سید علی عباس رضوی نے کہا یہ بابرکت کاوش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ نئی نسل کی قرآنِ کریم سے وابستگی، اخلاقی تربیت اور دینی شعور کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے والا بنائے اور اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

بلتستان؛ نسیمِ قرآن کے عنوان سے پروقار محفل کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha